سڈنی: آسٹریلیائی خاتون ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا ہے کہ اکتوبر میں بنگلہ دیش میں ہونے والے خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو آگے بڑھانا درست نہیں ہوگا کیونکہ اس سے ملک پر بہت زیادہ دباؤ پڑے گا جو اب بھی بڑے پیمانے پر تشدد اور مظاہروں سے پرسکون ماحول کی سمت آرہا ہے کیونکہ پرتشدد احتجاج میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، ملک کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا اور نوبل انعام یافتہ محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ بنائے جانے کے ساتھ ہی حالات بہتر کی طرف گامزن ہے۔ خواتین کا ٹی20 ورلڈکپ 3 تا 19 اکتوبر بنگلہ دیش میں مقرر ہے جس میں دفاعی چمپئن آسٹریلیا سمیت 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔یادرہے کہ تحفظات کے خلاف طلبہ کے احتجاج نے بنگلہ دیش کے حالات کو پرتشدد بنادیا تھا لیکن عبوری حکومت کے بعد حالات پرسکون ہورہے ہیں۔