ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش کے جنوب مشرق میں ایک ریل کراسنگ پر ایک ٹرین اورسیاحوں کی منی بس کے درمیان تصادم کے نتیجیمیں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ جمعہ کو مقامی میرشرائی پولیس اسٹیشن کے افسر انچارج کبیر حسین نے شِنہوا کو بتایا کہ بنگلہ دیش کے چٹوگرام ضلع میں دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریبا 242 کلومیٹر جنوب مشرق میں دوپہر ایک بج کر 45 منٹ مقامی وقت کے مطابق ہونے والے اس حادثہ میں کم از کم 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرین کی زد میں آنے کے بعد مسافروں میں سے ایک معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ ڈھاکہ سے بندرگاہی شہر چٹوگرام جانے والی ٹرین لیول کراسنگ پر مسافر منی بس سے ٹکرا گئی۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ ، ڈرائیور سمیت تمام 11 مرنے والے افراد چھوٹی بس پر سوار تھے،یہ تمام سیاح چٹگرام ضلع کے میرشرائی علاقہ میں کھویاچورہ آبشار کی طرف جا رہے تھے۔