بنگلہ دیش میں پل کی تعمیر کیلئے انسانی قربانی کی افواہیں ، ہجومی تشدد

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ۔ 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں 8 افراد کے ہجومی تشدد (ماب لنچنگ) میں ہلاک ہونے کے بعد سوشیل میڈیا پر یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ بچوں کا اغوا کرکے ایک بہت بڑے پل کی تعمیر کیلئے انہیں بطور بَلی قتل کیا جارہا ہے۔ دریں اثناء پولیس سربراہ جاوید پٹواری نے کہا کہ فیس بک پر یہ افواہیں گشت کررہی ہیں کہ 3 بلین ڈالرس کے مصارف سے تعمیر کئے جانے والے پل کیلئے انسانی قربانیوں کی خصوصی طور پر انسانی کھوپڑیوں کی ضرورت ہے۔ ڈھاکہ میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پٹواری نے کہا کہ آٹھویں ہلاکتوں کی تحقیقات ہم نے ہر زاویے سے کی ہے۔ ہجومی تشدد میں جو لوگ مارے گئے، ان میں سے کوئی بھی بچوں کے اغواء معاملہ میں ملوث نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر پیمانے پر تمام پولیس اسٹیشنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ افواہوں کو پھیلنے سے روکیں جبکہ یو ٹیوب کے 25 چیانلس، فیس بک کے 60 صفحات اور 10 ویب سائیٹس کو بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔