ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈینگو کے پھیلنے سے 201 لوگوں کی موت ہو گئی ہے ۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ ڈی جی ایچ ایس نے اطلاع دی ہے کہ جنوری سے اب تک جنوبی ایشیائی ملک میں ڈینگو کے بخار کے کیسز کی کل تعداد 37,688 تک پہنچ گئی ہے ۔ رواں سال یکم جنوری سے 25 جولائی تک ملک بھر میں 29560 ڈینگومریض مختلف ہاسپٹلوں سے علاج کے بعد گھر جاچکے ہیں۔ بنگلہ دیشی صحت کے حکام نے مچھروں کی افزائش کو روکنے اور ڈینگو کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کیلئے اینٹی لاروا مہم چلانے کیلئے اقدامات کو مضبوط کیا ہے ۔