ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے مزید 10 اموات کی اطلاع ملی ہے ، جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس بیماری کے 2,495معاملے سامنے آئے ہیں۔وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت صحت و خاندانی فلاح وبہبود کے تحت ملک کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سرویسز کے اعداد و شمار کے مطابق اس سال اب تک ملک میں تصدیق شدہ انفیکشن کی کل تعداد 63,968 ہو گئی ہے ، جبکہ جنوری سے اب تک مرنے والوں کی تعداد 303 ہو گئی ہے ۔ جنوبی ایشیائی ملک میں گزشتہ ماہ ڈینگی کے کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیاجس میں 43,854 نئے انفیکشن اور 204 اموات ہوئیں۔
جون-ستمبر مون سون کا دورانیہ بنگلہ دیش میں ڈینگی بخار کا موسم ہے ، جسے مچھروں سے پھیلنے والی بیماری کیلئے ایک بڑا خطرہ والا ملک سمجھا جاتا ہے ۔