بنگلہ دیش میں ڈینگی کے 983نئے معاملے ، مزید 6اموات

   

ڈھاکہ، 28 اکتوبر (یو این آئی) بنگلہ دیش میں پیر کو ڈینگی کے 983 نئے معاملے اور چھ اموات کی اطلاع ملی، جس سے اس سال اب تک معاملوں کی کل تعداد 66,423 اور مرنے والوں کی تعداد 269 ہو گئی۔ یہ اطلاع وزارت صحت کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز (ڈی جی ایچ ایس) نے دی ہے ۔ڈی جی ایچ ایس کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں اب تک ڈینگی کے 19,081 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ستمبر میں یہ تعداد 15,866 تھی۔ کل اموات میں اکتوبر میں 71 اور ستمبر میں 76 اموات شامل ہیں۔ ڈینگی بخار، جو عام طور پر بنگلہ دیش میں مون سون کے موسم میں ہوتا ہے ، اب جون سے ستمبر کے عرصے کے بعد پھیل رہا ہے ۔