ڈھاکہ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں کرونا وائرس سے سات اور لوگوں کی موت ہونے کیساتھ ہی اس وباء سے مرنے والوںکی تعداد بڑھ کر 91 ہوگئی ہے اور 2456 لوگ اب تک اس سے متاثر ہیں۔ وزیر صحت وخاندانی فلاح وبہبود زاہد ملک نے اتوار کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 312 نئے افراد کرونا پازیٹیو پائے گئے ہیں اور اس طرح سے اس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2456 ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ کرونا وائرس کا پہلا معاملے دسمبر 2019 میں چین کے ہوبئی صوبہ کی راجدھانی ووہان میں سامنے آیاتھا اور اب تک پوری دنیا میں تئیس لاکھ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہیں۔
اور 1.62 لاکھ لوگوں کی اب تک موت ہوچکی ہے۔
بنگلہ دیش میں اس انفیکشن کا پہلا معاملہ ا?ٹھ مارچ کو سامنے ا?یاتھا۔