بنگلہ دیش میں کشتی الٹنے سے دس افراد ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے سونام گنج میں ایک کشتی کے اُلٹ جانے سے کم و بیش دس افراد بشمول سات بچے ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء علاقہ کے پولیس اسٹیشن آفس انچارج کے ایم نذرالاسلام کا حوالہ دیتے ہوئے ڈھاکہ ٹریبون نے کہا کہ حادثہ کے وقت انجن سے چلنے والی کشتی میں 30 افراد سوار تھے لیکن تیز ہواؤں کے جھکڑوں سے کشتی ڈگمگانے لگی اور بالآخر ڈوب گئی جو پہروا گاؤں جارہی تھی ۔ حادثہ کے بعد کچھ مسافرین کو بچالیا گیا اور ایسے مسافر جو تیرنا جانتے تھے وہ تیر کر کنارے تک پہنچ گئے ۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مہلوکین کے ارکان خاندان کو فی خاندان دس ہزار ٹکا (بنگلہ دیش کی کرنسی) بطور معاوضہ ادا کئے جائیں گے۔