بنگلہ دیش میں کور ونا وائرس سے 4 افراد فوت

   

ڈھاکہ ۔24 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ سرویس کو معطل کردیا ہے۔ ملک میں کورونا وائرس سے تاحال 4 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیشی حکومت نے 26 مارچ سے 10 دنوں کیلئے قومی سطح پر تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور کورونا وائرس کی وباء کو روکنے کے لئے سماجی فاصلہ برتنے کی غرض سے آرمی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ کل ایک رات میں ہی کورونا وائرس کے 6 نئے مریضوں کی اطلاع ملی ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ملک میں اب تک 39 کورونا وائرس مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ ڈاکٹرس اور ماہرین نے بتایا کہ ٹسٹنگ کٹس کی کمی کے باعث انہیں تشخیص اور علاج میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔