ڈھاکہ /17 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 7 افراد ہلاک اور دیگر 8 زخمی ہوگئے ۔ جبکہ جنوب مشرقی بنگلہ دیش کے علاقہ میں اتوار کے دن گیاس پائپ لائین پھٹ پڑنے سے دھماکہ ہوا ۔ یہ پائپ لائین ایک 5 منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور سے گذر رہی تھی جو چتوگرام علاقہ میں واقع ہے ۔ دھماکہ کا وقت 8.30 بجے صبح بتایا ہے ۔ ایک دکان جو سڑک پار کی عمارت میں واقع تھی دھماکہ سے متاثر ہوئی ۔ ہنوز یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکہ کی وجہ کیا تھی ۔ عمارت ایک دوسری عمارت کے دامن میں واقع ہے ۔ جس کے تہخانہ میں گیاس پائپ لائین نصب ہے ۔ دھماکہ پکوان کی صبح کے مصروف اوقات میں سرگرمیوں کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے ۔