بنگلہ دیش میں ہندوؤں کا تحفظ کیا جائے ، مایاوتی کی اپیل

   

لکھنو : بی ایس پی کی سربراہ مایاوتی نے بنگلہ دیش میں ہندو اقلیتوں پر ہو رہے مبینہ مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے مناسب قدم اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔مایاوتی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر لکھا کہ بنگلہ دیش میں رہ رہے ہندو سماج و دیگر اقلیتوں چاہے وہ کسی بھی ذات و طبقے کے ہوں ان پر گذشتہ کچھ دنوں سے جاری تشدد کافی تکلیف دہ اور تشویش کا باعث ہے ۔ اس معاملے کو مرکزی حکومت سنجیدگی سے لے اور مناسب قدم اُٹھائے ۔