بنگلہ دیش میں یوم آزادی پر پاکستانی جھنڈوں کی ریکارڈ فروخت

   

ڈھاکہ ۔ 16 اگست (ایجنسیز) پاکستان کے یومِ آزادی 14 اگست کے موقع پر بنگلا دیش میں ایک دلچسپ اور خوشگوار رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں پاکستانی قومی پرچموں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈھاکہ سمیت مختلف شہروں کی شاہراہوں، بازاروں اور دکانوں میں پاکستانی پرچم نمایاں طور پر دکھائی دیے، اور شہری بڑی تعداد میں انہیں خریدنے پہنچے۔ ای کامرس پلیٹ فارمز کے مطابق، اس سال پاکستانی پرچموں کی طلب پچھلے برسوں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ رہی۔ یہ رجحان عوامی دلچسپی کا باعث بنا اور سوشل میڈیا پر بھی دونوں ممالک کے صارفین کے درمیان اس حوالے سے گفتگو جاری رہی۔ ڈھاکہ میں مقامی شہریوں نے اسے یکجہتی کا اظہار، ثقافتی دلچسپی اور برادر مسلم ملک کے ساتھ دیرینہ تعلقات کی علامت قرار دیا۔