بنگلہ دیش میں 139 اپوزیشن قائدین کو سزائیں

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں انتخابات سے قبل حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف کارروائی میں شدت آتی جا رہی ہے، جبکہ پراسیکیوٹرز اور وکیلوں نے کہا ہے کہ گذشتہ دو دنوں میں حزب اختلاف کی پارٹی کے 139 سینیئر عہدیداروں اور کارکنوں کو سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں اپوزیشن بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے متعدد کارکن شامل ہیں، جن کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں۔