بنگلہ دیش میں 14 افراد کو سزائے موت

   

ڈھاکہ: قصورواروں پر وزیر اعظم کو قتل کرنے کا منصوبہ بنانے کا الزام تھا۔ اس کیس کا تعلق اس وقت سے ہے جب شیخ حسینہ پہلی بار وزیر اعظم کے عہدے پر فائز ہوئی تھیں۔ ڈھاکہ کی ایک خصوصی عدالت نے منگل 23 مارچ کو ان چودہ اسلامی عسکریت پسندوں کو موت کی سزا سنا دی جن پر بیس برس قبل وزیر اعظم شیخ حسینہ کو قتل کرنے کی ناکام کوشش کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ایک خبر کے مطابق عدالت میں جج ابو ظفر محمد قمرالزمان نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے عمل کیا جائے تاکہ ایک مثال قائم ہو سکے۔ اس کیس میں پانچ ملزمان مفرور ہیں جب کہ نو ملزمان عدالت میں موجود تھے اور عدالت نے انہیں کے سامنے فیصلہ سنایا۔سرکاری وکیل عبداللہ بھوئلیان نے کہا کہ عدالت نے سبھی چودہ ملزموں کو بغاوت اور مجرمانہ سازش کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔