ڈھاکہ،25جنوری(یواین آئی ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اعلان کر دیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026میں اپنی جگہ پر اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کے آئی سی سی فیصلے کو چیلنج نہیں کرے گا۔ بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین امجد حسین نے ڈھاکہ میں بورڈ میٹنگ کے بعد واضح کیا کہ وہ اس معاملے کو کسی عالمی ثالثی عدالت یا کمیٹی سے رجوع نہیں کررہے ہیں۔ امجد حسین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ آئی سی سی نے واضح کر دیا تھا کہ وہ میچز کو سری لنکا منتقل نہیں کر سکتے ۔ بی سی بی نے آئی سی سی کے پیغامات اپنی حکومت تک پہنچائے، لیکن کابینی اجلاس میں ایک بار پھر سکیورٹی خدشات کی وجہ سے ٹیم کو ہندوستان بھیجنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس لیے بنگلہ دیش ورلڈ کپ کا حصہ نہ بن سکا۔