مقبوضہ کشمیر سے دو مہلوک سپاہیوں کی نعشیں اٹھانے کی کوشش
نئی دہلی ۔ /14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) فوجی ذرائع نے کہا ہے کہ ہندوستانی سکیورٹی فورسیس کے ہاتھوں مہلوک دو پاکستانی سپاہیوں کو نعشوں کو لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے حاجی پور سیکٹر کے قریب سے اٹھانے کے لئے پاکستانی فوج نے آج (امن کا) سفید پرچم لہرادیا ۔ہندوستانی فوج نے ہفتہ کو اس واقعہ کا 1.47 منٹ پر مشتمل ویڈیو جاری کیا تھا جس میں دکھایا گیا تھا کہ پاکستانی فوجی اہلکار اپنے سپاہیوں کی نعشیں اٹھانے کیلئے سفید پرچم لہرارہے تھے ۔ ذرائع نے کہا کہ ہندوستانی سپاہیوں نے 10-11 ستمبر کو ایک پاکستانی سپاہی غلام رسول کو ہلاک کردیا تھا ۔ وہ پنجاب رجمنٹ سے تعلق رکھتا تھا ۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے حاجی پور سیکٹر میں فوت ہوگیا تھا ۔ ذرائع نے کہا کہ مہلوک سپاہی ایک پنجابی مسلمان تھا اور پاکستانی صوبہ پنجاب کے بہاولپور سے تعلق رکھتا تھا ۔ قبل ازیں پاکستانی سپاہیوں نے جنگ بندی کی ڈھال میں نعش تلاش کرنے کی کوشش کی تھی ۔ لیکن اس کوشش میں ان کا ایک اور سپاہی ہلاک ہوگیا تھا ۔ اس طرح پاکستانی فوج گزشتہ دو دن کے دوران متعدد مرتبہ کی کوششوں کے باوجود نعشوں کی تلاش اور منتقلی میں ناکام ہوگئی تھی ۔
بنگلہ دیش نے سرحدی پلرس سے پاکستان کا نام ہٹادیا
٭ بارڈر گارڈ بنگلہ دیش ( بی جی بی ) نے ہندوستان سے متصلہ سرحد پر نصب شدہ سرحدی پلروں سے پاکستان کا نام ہٹادیا۔ یہ سرحدی ستون 1947 ء میں ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کے قیام کے بعد نصب کئے گئے تھے اور 1971 ء میں پاکستان سے اپنی آزادی کے بعد بنگلہ دیش نے پہلی مرتبہ یہ قدم اُٹھایا ہے جس کے تحت ناؤ گاؤلی ، سہلٹ اور چٹگانگ کے بشمول کئی سرحدوں میں نصب کردہ پلروں سے پاکستان کے نام ہٹادیئے گئے ہیں۔