بنگلہ دیش نے پاکستان سے آنے والوں کیلئے ویزا کا عمل آسان بنا دیا

   

لاہور: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے کاروباری اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عوام کے لیے ویزا کے عمل کو آسان بنا دیا ہے۔.پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے ہفتہ کے روز لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ویزے جاری کرتے ہوئے بنگلہ دیش سے منظوری حاصل کرنے کے لیے پاکستانی سفارتخانے کے سربراہوں کی ضرورت کو ختم کر دیا ہے۔اخبار ڈان نیوز کی خبر کے مطابق حسین نے کہا کہ آگے بڑھنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔حسین نے کہا کہ محمد یونس کی قیادت میں عبوری حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی خواہشمند ہے۔. گزشتہ دہائی کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات تسلی بخش نہیں رہے۔انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش جس کی آبادی 18 کروڑ ہے، پاکستان کے لیے ایک بڑی منڈی بن سکتاہے، جس سے وہ فائدہ اٹھا سکتا ہے۔