ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی حکومت نے غیر ملکی قرض کی ادائیگی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھانے کے لیے دسمبر تک بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سمیت دیگر شراکت داروں سے 8 ارب ڈالر کی بجٹ امداد کا مطالبہ کیا ہے ۔یہ اطلاع جمعرات کو میڈیا رپورٹ سے ملی۔دی ڈیلی اسٹار نے کہا کہ حکومت ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور عالمی بینک سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے پروگراموں کے لیے بھی فنڈز مانگ رہی ہے ۔ملک میں ہونے والے نقصانات کے ابتدائی تخمینوں کی بنیاد پر، حکومت نے اے ڈی بی کو ایک خط لکھا ہے ، جس میں سیلاب کی بحالی کیلئے30 کروڑ ڈالر کی درخواست کی گئی ہے۔بجٹ سپورٹ کے ذریعے عالمی قرض دہندہ کے موجودہ 4.7 ارب ڈالر قرض پروگرام کے لئے اوراس کے علاوہ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالر آنے کی توقع ہے ۔بنگلہ دیش کی وزارت خزانہ اور بنگلہ دیش بینک کے حکام کے مطابق، ملک کی حکومت عالمی بینک، اے ڈی بی، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جے آئی سی اے ) اور ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) سمیت مختلف ترقیاتی شراکت داروں سے 5 ارب ڈالر کی امداد حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔