بنگلہ دیش ویمنس نے پہلے ونڈے میں ٹیم انڈیا کو ہرایا

   

ڈھاکہ:بنگلہ دیش ویمن ٹیم نے انڈیا ویمن کو پہلے ون ڈے میاچ میں 40رنوں سے شکست دے دی ۔ سریز کا پہلا ونڈے میاچ آج ڈھاکہ میں کھیلا گیا جو بارش سے متاثرہ ہوا تاہم بنگلہ دیش نے اچھے کھیل کا مظاہر کرتے ہوئے انڈین ویمنس ٹیم کو 40رنوں سے ہرادیا۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے اتوار کو ڈھاکہ میں بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں پہلے بیاٹنگ کرتے ہوئے 152رنز اسکور کئے جن میں نگار سلطانہ کے 39رنز کافی اہم ہیں ۔جواب میں ہندوستان کی خواتین کی ٹیم نے محض 113رنز ہی اسکور کئے جن میں دپتی شرما کے سب سے زیادہ 20رنز شامل ہیں ۔بارش سے متاثرہ میاچ کا ڈی ایل ایس میتھڈ کے ذریعہ فیصلہ کیا گیا اور ہندوستان کو 40 رنز (DLS میتھروڈ) سے شکست دینے کے بعد بنگلہ دیش نے سریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔ بنگلہ دیش نے44 اوورز میں 153 رنز کے تعاقب کا ٹیم انڈیا کو نشانہ دیا تاہم مہمان ٹیم 35.5 اوورز میں 113 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ اس سے پہلے، ڈیبیو کرنے والی امنجوت کور کی طرف سے چار وکٹ لینے کی مدد سے ہندوستان نے بنگلہ دیش کو بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میچ میں 43 اوورز میں 152/9 تک محدود کرنے میں مدد کی۔ بارش کی وجہ سے میچ کو فی سائیڈ 44 اوورز کر دیا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے کپتان نگار سلطانہ نے 39 اور حق فرغانہ نے 27 رنز بنائے۔شاندار مظاہرہ کرنے پر معروفہ اختر کو پلیر آف دی میاچ کا اعزاز دیا گیا ۔معروفہ اختر نے 7اوور میں 29رنز دیکر چار وکٹ حاصل کئے۔