ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2,959 مریضوں کی تصدیق ہوئی، جو اس سال اب تک ایک ہی دن میں سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سرویسز نے بتایا کہ ڈینگی سے 12 افراد فوت ہوگئے۔ جمعرات کو ڈھاکہ میں 1,097 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔