ڈھاکہ۔ بنگلہ دیش اکتوبر-نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے التوا کے بعد اکتوبر میں تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کے لئے سری لنکا کا دورہ کرسکتا ہے ۔بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین ورلڈ ٹسٹ چمپیئن شپ کے تحت تین ٹسٹ میچوں کی سیریز جولائی اگست میں ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ہے اور یہ سیریز اب بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) اور سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) کے مابین زیربحث ہے۔