بنگلہ دیش کا پاکستان میں ڈے نائیٹ ٹسٹ سے انکار

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔12 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے گلابی گیند اور مصنوعی روشنی میںکم تجربے کے باعث کراچی میں ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔ بنگلہ دیش کے انکار کے بعد سات اپریل کو نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والا دوسرا ٹسٹ ڈے میچ ہوگا جو صبح دس بجے شروع ہوگا۔ پی سی بی ترجمان نے کہا ہے کہ نائٹ ٹسٹ میں شائقین زیادہ آتے ہیں لیکن بنگلہ دیش بورڈ نے گلابی گیند سے ٹسٹ کھیلنے سے انکارکردیا۔ پی سی بی نے بنگلہ دیشی بورڈکو پی ایس ایل کے بعد اپریل میں کراچی میں ہونے والے دوسرا ٹسٹ میچ ڈے اینڈ نائٹ کھیلنے کی پیشکش کی تھی لیکن مثبت جواب نہیں ملا، بی سی بی کا موقف ہے کہ وہ ڈے اینڈ نائٹ حالات میں کھیلنے کی تیاری نہیں رکھتے، لہٰذا اپریل میں روایتی انداز میں ڈے میچ کھیلا جائے گا۔