بنگلہ دیش کا کہنا ہے کہ “این آر سی ہندوستان کا داخلی معاملہ ، لیکن ہماری نظر ہے”

,

   

بنگلہ دیش نے ہفتہ کو کہا ہے کہ ویسے تو ہندوستان کو کہنا ہے کہ این آر سی ملک کا داخلی معاملہ ہے ، لیکن آسام میں اس سے وابستہ واقعات پر وہ نظر کڑی رکھے ہوا ہے ۔ بنگلہ دیش کے خارجہ سکریٹری نے کہا کہ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی سے دوطرفہ بات چیت کے دوران یہ معاملہ اٹھایا تھا ۔ انہوں نے این آر سی کا پورا عمل سمجھایا ۔ پریس کانفرنس میں خارجہ سکریٹری نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ یہ ہندوستان کا داخلی معاملہ ہے ، ہمارے تعلقات ابھی اپنی بلندی پر ہیں ، لیکن ساتھ ہی ہم اپنی آنکھیں بھی کھلی رکھے ہوئے ہیں ۔

کافی وقت سے زیر التوا بی بی آئی این موٹر گاڑی سمجھوتہ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر بھوٹان اس کا حصہ نہیں بنتا ہے تو ہندوستان ، نیپال اور بنگلہ دیش اس پر دستخط کریں گے ۔ بنگلہ دیش ، بھوٹان ، ہندوستان ، نیپال موٹر گاڑی سمجھوتہ کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹیشن کو بہتر بنانا ہے۔

آسام سے غیر قانونی بنگلہ دیشیوں سے متعلق وزیر داخلہ امت شاہ کے بیان کے سلسلہ میں سوال پوچھے جانے پر خارجہ سکریٹری نے کہا کہ اس سطح پر ابھی ہمیں رائی کا پہاڑ نہیں بنانا چاہئے اور ہمیں انتظار کرنا چاہئے ۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان نے شیخ حسینہ کو بتایا ہے کہ این آر سی عدالت کی نگرانی میں مکمل ہوا عمل ہے اور ابھی اس کی حتمی شکل سامنے آنی باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ابھی اس کو لے کر فکر مند نہیں ہے۔