بنگلہ دیش کشتی حادثہ میں اموات بڑھ کر61 ہوگئیں

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میںکشتی ڈوبنے کے واقعہ میں اموات بڑھ کر 61 ہوگئیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 468 کلومیٹر دور شمالی ضلع پنچ گڑھ کے دریائے کراتویا میں اتوار کوپیش آیا جس کے باعث جاری سرچ آپریشن کے دوران مزید نعشیں نکالی گئیں جس کے بعد اموات بڑھ کر 61ہو گئی ہیں۔حکام کے مطابق کشتی میں گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے۔کشتی میں تقریبا 100 افراد سوار تھے۔