بنگلہ دیش کو دوسرےT20میں بھی شکست

   

نئی دہلی :ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین T20 میچوں کی سیریز کا آج دوسرا میچ دہلی میں کھیلا گیا۔ ہندوستانی ٹیم نے دوسرے میچ کو جیت کر اس سیریز پر قبضہ کر لیا ہے اور اب آخری میچ 12 اکتوبر کو حیدرآباد میںکھیلا جائے گا۔ ٹیم انڈیانے آج پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 221 رنز بنائے۔جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورس میں 9 وکٹ پر 135 رن ہی بنا سکی۔