بنگلہ دیش کو ریکارڈ اسکور کے باوجود آسٹریلیا نے ہرایا

   

ٹرینٹ برج (ناٹنگھم) ، 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ میں شاندار بیٹنگ کا سلسلہ آج جاری رکھا لیکن آسٹریلیا کی برتر بیٹنگ کے باعث ایشیائی ٹیم کو 48 رنز سے شکست ہوگئی۔ آرن فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا انتخاب کیا جس پر آسٹریلیا نے اواخر میں ہلکی بارش کے سبب کچھ دیر کیلئے کھیل میں خلل کے باوجود 381/5 کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا جس میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کے 166 رنز (147 گیندیں) ٹاپ اسکور ہے۔ بنگلہ ٹیم نے اپنے گزشتہ میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 322 کا ٹارگٹ حاصل کیا تھا لیکن آج وہ بہتر آسٹریلیائی گیندبازی کے مقابل 333/8 بناپائے جو اُن کا اعظم ترین ونڈے اسکور ہے۔ وکٹ کیپر مشفق الرحیم نے اپنی پہلی ورلڈ کپ سنچری (102*) بنائی۔ وارنر کو میچ ایوارڈ دیا گیا۔ اس جیت نے آسٹریلیا کو جدول درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن (10 پوائنٹس) پر پہنچا دیا۔