بنگلہ دیش کو عالمی بینک سے 500 ملین ڈالرس کی امداد

   

ڈھاکہ ۔ حکومت بنگلہ دیش کو عالمی بینک سے 500 ملین ڈالرس کی امداد ملے گی جس کیلئے بنگلہ دیش نے عالمی بینک کیساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کئے ہیں تاکہ ملک کی شاہراہوں کو بہتر بنایا جاسکے اور دیہی سڑکوں اور مارکٹس کے درمیان روابط میں اضافہ کیا جاسکے جس سے ملک کے مغربی علاقہ میں رہنے والے 20 ملین افراد کو فائدہ ہوگا۔ دریں اثناء ژنہوا خبررساں ایجنسی نے ایک بیان کے حوالے سے بتایا کہ ویسٹرن اکنامک کوریڈو اینڈ ریجنل انہسیمنٹ (WeCARE) پروگرام کے پہلے مرحلہ کے پراجکٹ سے 48 کیلو میٹر طویل شاہراہوں کو کشادہ کیا جائے گا۔