بنگلہ دیش کو ٹسٹ سیریز کیلئے پاکستان کی نئی تجویز

   

کراچی۔14 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کو بچانے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نئے فارمولے کو قابل عمل بنانے کے لئے نئی تجویز لے کر دبئی گیا ہے اور گیند پھر بنگلہ دیش بورڈ کے کورٹ میں پھینک رہاہے۔ پہلا ٹسٹ اس ماہ اوردوسرا ٹسٹ اپریل میں کروانے کی تجویز ہے۔ تاہم پاکستان اس سلسلے میں بنگلہ دیش بورڈ سے تحریری ضمانت چاہتا ہے تاکہ بنگلہ دیش بعد میں منحرف نہ ہوجائے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2012 اور2017میں بھی سیریز منسوخ ہوچکی ہیں۔ سیریز کو ممکن بنانے کے لئے مختلف تجاویزکو قابل عمل بنانے کے لئے 15 فروری کو قطعی تاریخ رکھی گئی ہے۔ پہلا ٹسٹ اس ماہ اور دوسرا ٹسٹ اپریل میں کروانے کی نئی تجویز سامنے آئی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز ایشیا کپ سے قبل کرائی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور نظم الحسن ملاقات کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق مزید تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ یہ تجویز لے کر دبئی گئے ہیں کہ سیریز کا پہلا ٹسٹ ابھی کراچی میں کھیل لیا جائے جبکہ دوسرا ٹسٹ اپریل میں پی ایس ایل کے بعد پنڈی میں کروانے کی تجویز ہے۔ تین دن پہلے پی سی بی نے ایک اور تجویز دی تھی اسے بھی قابل عمل بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔