بنگلہ دیش کو کووڈ۔ 19 کی ویکسین جلد ملے گی: درئی سوامی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمشنر وکرم کے ۔ درئی سوامی نے کہا ہے کہ ہندوستان ‘پڑوس پہل’ کی پالیسی کی پیروی کرتے ہوئے یہ یقینی بنائے گا کہ بنگلہ دیش کو کووڈ۔ 19 ویکسین جلد ملے ۔مسٹر درئی سوامی نے یہاں 19ویں بین الاقوامی فلمی میلے میں شرکت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ “ہر ایک کو یہ ویکسین لینے کا حق ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہاں کی حکومت کو یہ جلد ملے ۔”انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے یقین دلایا ہے کہ سبھی کو ویکسین کا فائدہ ملے گا اور اس معاملے میں بنگلہ دیش کو ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ “بنگلہ دیش کو جلد ہی یہ ویکسین مل جائے گی کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ آج ہندوستان میں تین لاکھ افراد کے لئے ایک ٹیکہ اندازیمہم چلائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام کے بارے میں بنگلہ دیش کی حکومت کے ساتھ جلد تبادلہ خیال کیا جائے گا۔”انہوں نے بتایا کہ “وقت طے ہے ، لیکن میں آپ کی حکومت کو اس کے بارے میں بتاؤں گا، میڈیا کو نہیں۔”انہوں نے بنگلہ دیش کو پہلی ترجیح دینے کی یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ‘‘یہاں کی حکومت جیسے ہی اشارے دے گی کہ سب کچھ تیار ہے ، ہم اسی کے مطابق کام کریں گے ‘‘ ۔