بنگلہ دیش کو گیس فراہمی کے15 سال پرانے معاہدہ پر قطر کے دستخط

   

دوحہ : سرکاری ملکیتی ادارے قطر انرجی نے پیر کو بتایا کہ قطر نے بنگلہ دیش کو 15 سال کیلئے قدرتی گیس فراہم کرنے کیلئے امریکہ میں قائم ایکسلریٹ انرجی کے ساتھ ایک معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔دوحہ ایکسلریٹ کو سالانہ 10 لاکھ ٹن مائع قدرتی گیس فراہم کرے گا جو جنوری 2026 سے شروع ہونے والے 15 سال کے عرصے کے دوران بنگلہ دیش میں تیرتے اسٹوریج یونٹس کو فراہم کی جائے گی۔یہ معاہدہ چین کے سینوپیک، فرانس کے ٹوٹل، برطانیہ کے شیل اور اٹلی کے اینی کے ساتھ قطری گیس سپلائی کے سودوں کے اعلانات کے بعد ہوا جن کا اعلان گذشتہ سال کیا گیا تھا۔وہ سودے جو 27 سال تک جاری رہیں، صنعت کی تاریخ میں طویل ترین معاہدے ہوتے ہیں۔