سوریہ کمار یا یادو کپتان ‘ سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبرکو کھیلا جائے گا
نئی دہلی :بی سی سی آئی نے بنگلہ دیش کیخلاف 6 اکتوبر سے شروع ہونے والی تین میچوں کی T20I سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ سوریہ کمار یا یادو ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ میانک یادو کو بھی اس آئندہ سیریز میں ٹیم انڈیا کے لیے ڈیبیو کرنے کا موقع دیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 6 اکتوبر، دوسرا 9 اکتوبر اور سیریز کا آخری میچ 12 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ میاچس گوالیار‘ نئی دہلی اور حیدرآباد میں کھیلے جائیں گے۔چند روز قبل ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سوریہ کمار یادو ایک ٹورنامنٹ کے دوران ہاتھ کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ سوریا اب مکمل طور پر فٹ ہیں اور 6 سے 12 اکتوبر تک چلنے والی ٹی 20 سیریز میں ہندوستانی ٹیم کی کپتانی کریں گے۔ اسپن بولر ورون چکرورتی نے سال 2021 میں ہندوستان کے لیے اپنا آخری میچ کھیلا تھا۔ وہ 3 سال بعد ٹیم انڈیا میں واپسی کر رہے ہیں۔ سنجو سیمسن اور جیتیش شرما کو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں رکھا گیا ہے۔ سیمسن اس سے پہلے سری لنکا کے خلاف سیریز کے دونوں میچوں میں صفر کے اسکور پر آؤٹ ہوئے تھے۔