بنگلہ دیش کی آج سوپر ایٹ پر نظریں

   

کنگس ٹاؤن ۔ بنگلہ دیش اپنی خامیوں کو دورکرنے اورگروپ ڈی سے دوسرے سوپر ایٹ مقام پر مہر لگانے کی کوشش کرے گا جب وہ پیرکو یہاں رواں ٹی20 ورلڈ کپ میں ایک مشکل حریف نیپال سے مقابلہ کرے گا۔ چار پوائنٹس کے ساتھ بنگلہ دیش مقابلے کے آخری گروپ سے ٹورنمنٹ میں مزید ترقی کرنے کے لیے تیار ہے اور وہ سوپر ایٹ مرحلے میں رسائی کا خواہاں ہے لیکن ایک پرجوش نیپال اس کے لئے ایک بڑا خطرہ ثابت ہوسکتا ہے۔ اگرچہ نیپال نے ابھی تک کوئی میچ نہیں جیتا ہے اور اگلے راؤنڈ کی دوڑ سے باہر ہے۔ نیپال کا اعتماد اس وقت اس لئے بھی بلند کیونکہ اس نے جنوبی افریقہ کے خلاف تقریباً جیت حاصل کرنے کی قریب پہنچ چکا تھا اور وہ ٹسٹ کھیلنے والے ملک کو ہرانے کے اپنے خواب کو پورا کرنے سے صرف ایک قدم دور تھا لیکن اس مقابلے میں افریقہ نے سنسنی خیز لمحات کے بعد کامیابی حاصل کی۔