بنگلہ دیش کی اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش نے اقتصادی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اس کی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ورلڈ ٹریڈ اسٹیٹسٹکس ریویو 2018ء کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش اب عالمی تجارتی میدان میں برآمد کنندگان کی فہرست میں 42 ویں نمبر پر ہے۔ اس نے سنگل گارمینٹس برآمد کرنے والے ملک کی حیثیت اپنا دوسرا مقام برقرار رکھا ہے۔