ڈھاکہ 15جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش کی بحریہ نے 34 ہندوستانی ماہی گیروں کو اپنے ملک کی سمندری حدود میں داخل ہونے اور خلیج بنگال میں غیر قانونی طور پر مچھلیاں پکڑنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے ۔یہ اطلاع ایک نیوز رپورٹ میں دی گئی ہے ۔یو این بی نے رپورٹ کیا کہ دو ماہی گیری ٹرالر، ایف بی جھور اور ایف بی منگل چندی 38 کو بھی کل سمندر میں فیئر وے بوائے ایریا کے قریب سے پکڑا گیا۔حراست میں لیے گئے ماہی گیروں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے مونگلہ بھیج دیا گیا ہے ۔