بنگلہ دیش کی بینکوں میں نقد رقم نکالنے کی حد 2 لاکھ ٹکا مقرر

   

ڈھاکہ: بحران زدہ بنگلہ دیش کے سب سے بڑے بینک نے سیکورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے اور بینکنگ نظام میں عدم استحکام کے کسی بھی خوف کو روکنے کے لیے آنے والے ہفتے کے لیے فی اکاؤنٹ 2 لاکھ ٹکا تک کیش نکالنے کی حد مقرر کی ہے ۔ڈھاکہ ٹریبیون کی خبر کے مطابق، بنگلہ دیش بینک نے ہفتے کے روز تجارتی بینکوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز کو ایک ہنگامی سرکلر میں یہ حکم جاری کیا۔ہدایت میں سیکیورٹی خدشات کا حوالہ دیا گیا جس کی وجہ سے برانچوں کو رقوم کی منتقلی میں دشواری کا سامنا ہے ۔ پیغام میں بینکوں کو کسی بھی مشکوک چیک کو روکنے اور چیک و لین دین کی نگرانی بڑھانے کا بھی مشورہ دیا گیا۔بنگلہ دیش بینک کے ایک اہلکار نے کہا کہ بینکنگ سیکٹر کو عدم استحکام سے بچانے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔