راولپنڈی ۔ بنگلہ دیش نے 25 سال بعد ایک بار پھر پاکستان کے خلاف تاریخی فتح درج کئی ہے۔ بنگلہ دیش جس نے 1999 کے ورلڈکپ میں پہلی بار پاکستان کو ونڈے میچ میں شکست دی تھی، اس ٹیم کے خلاف 25 سال میں پہلی بار ٹسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کی، وہ پاکستان کو پاکستان کی ہی سرزمین پر شکست دی ہے ۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے اپنی مضبوط بیٹنگ اور فاسٹ بولنگکے بعد مہلک اسپن بولنگ سے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ اس طرح بنگلہ دیش نے پاکستان کو 13 ٹسٹ میچوں میں مایوسی کے بعد 14ویں ٹسٹ میں پہلی بار شکست دی۔ ساتھ ہی ٹسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر کے میزبان پاکستان کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔پاکستان جس نے پہلی اننگز میں 448/6 رنز بناکر ڈکلیر کردی تھی اس کے جواب میں بنگلہ دیش نے 565 رنز کا جواب دیا ۔ دوسری اننگز میں پاکستان کو 146 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد مہمان ٹیم نے کامیابی کیلئے مطلوبہ 30 رنز کا نشانہ بغیر کسی وکٹ کے حاصل کرلیا ۔مشفیق الرحیم جنہوں نے 191 رنز کی اننگز کھیلی تھی ، انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا ۔