ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کچی آبادی میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو افرادہلاک ہو گئے اور 300 جھونپڑیاںخاکستر ہو گئیں۔ڈھاکہ کی کچی بستی ملاباری میں رات گئے آگ لگ گئی۔جبکہ فائر بریگیڈ اور سول ڈیفنس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کئی فائر بریگیڈز کو علاقے میں بھیج دیا گیا، آگ کی تباہ کاریوں میں ایک خاتون اور اس کا بچہ ہلاک ہو گئے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔
