بنگلہ دیش کی فیکٹری میں آتشزدگی، 5 ہلاک

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ سے تقریباً 195 کیلو میٹر شمال مغرب میں واقع بوگورا ڈسٹرکٹ میں چلائی جارہی ایک فیکٹری میں مہیب آتشزدگی کا حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کی رپورٹس کی مطابق آتش فرو عملہ کو آگ پر قابو پانے میں کافی جدوجہد کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ دریں اثناء آتش فرو عملہ کے آفیسر رفیع فاروق نے بتایا کہ اب تک آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہیں چلاہے۔ تاہم عینی شاہدین کا کہنا ہیکہ آگ اچانک لگی اور تیزی کے ساتھ پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھنے کے بعد آتش فرو عملہ فیکٹری کے اندر داخل ہوا جہاں ہر چیز مکمل طور پر خاکستر ہوچکی تھی۔ اسی دوران انہیں 5 جھلسی ہوئی نعشیں ملیں۔ جن کے بارے میں یہ کہا جارہا ہیکہ وہ فیکٹری کے ملازمین ہوں گے۔ فیکٹری کے مالک سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ یہ معلوم ہوسکے کہ آتشزدگی کے حادثہ میں کتنا نقصان ہوا ہے۔