بنگلہ دیش کی 50 سال بعد پاکستانی حکام کیلئے ویزا کی شرط ختم

   

ڈھاکہ ۔ 23 اگست (ایجنسیز) بنگلہ دیش نے 1971ء کے بعد پہلی بار پاکستانی حکام کے لیے ویزا کی شرط 5 سال کے لیے ختم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش اور پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو اب دونوں ملکوں کے درمیان سفر کرنے کے لیے ویزا کی ضرورت نہیں ہو گی۔ نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے باہمی ویزا استثنیٰ کے اس معاہدہ کی منظوری دے دی ہے۔ ان کے پریس سیکریٹری شفیق الاسلام نے ڈھاکا میں نیوز کانفرنس میں بتایا کہ بنگلہ دیش کے 31 دیگر ممالک کے ساتھ بھی اسی نوعیت کے معاہدہ موجود ہیں۔ شفیق الاسلام کا کہنا تھا کہ اس معاہدہ کے تحت پاکستانی حکام کو بھی بنگلہ دیش میں ویزا کے بغیر داخلے کی اجازت ہو گی۔