کراچی ۔23 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان ویمن کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز کے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، بسمہ معروف ٹیم کی قیادت کریں گی۔ چیف سلیکٹر عروج ممتاز نے کہا کہ بسمہ معروف کی قیادت میں منتخب ٹیم میں عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ارم جاوید، جویریہ خان، کائنات امتیاز، ناہیدہ خان، عمیمہ سہیل، صبا نذیر، سعدیہ اقبال، ثنا میر، سدرہ امین اور سدرہ نواز شامل ہیں۔