بنگلہ دیش کے خلاف نیوزی لینڈ کا کلین سوئپ

   

ڈونیڈن۔20 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) ٹم ساوتھی (65 رن دیکر چھ وکٹ) کی شاندار بولنگ اور تجربہ کار راس ٹیلر کی 69 رنز کی شاندار نصف سنچری کی بدولت میزبان نیوزی لینڈ نے تیسرے اور آخری ونڈے میں بنگلہ دیش کو 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔ نیوزی لینڈ نے ہینری نکولس(64) اورراس ٹیلر (69) کی نصف سنچریوں اور ان کے مابین 92 رنز کی شاندار شراکت نیز کپتان ٹام لاتھم (59) رنز کی بہترین اننگز کی بدولت پچاس اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر 330رنز بنائے۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم شبیر رحمان(102 ) کی زبردست سنچری کے باوجود 47.2 اوور میں 242 رنز پر سمٹ گئی۔ ساوتھی نے بنگلہ دیش کے اوپر کے تین بیٹسمینوںکو محض تین رنز پر پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کا کام آسان کردیا۔ ساوتھی نے رحمان کو اپنی گیند پر کیچ کرنے کے علاوہ لوورآرڈر میں دو وکٹ بھی لئے ۔ ساوتھی کو مین آف دی میچ اور نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو مین آف دی سیریز کا ایوارڈ ملا۔بنگلہ دیش نے اپنے پانچ وکٹ61 رنز پر گنوا دے ئے تھے لیکن رحمان اور محمد سیف الدین نے چھٹی وکٹ کے لئے 101رنز کی شراکت کی۔ رحمان نے 110گیندوں میں 12چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 102رن اور سیف الدین نے 63گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 44رن بنائے ۔ رحمان آخری میں ٹیم کے 242 رنز کے اسکور پر آوٹ ہوئے ۔ رحمان نے مہدی حسن (37) کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لئے67 رنز جوڑے ۔ہدف کا تعاقب کرنے اتری بنگلہ دیشی ٹیم کی شروعات نہایت خراب رہی اور اسے پہلے اوور میں تمیم اقبال اور سومیہ سرکار کی شکل میں زبردست جھٹکا لگا۔ دونوں کا وکٹ ٹم ساوتھی نے لیااور نصف ٹیم محض 61رن پر پویلین چلی گئی۔حالانکہ شبیر رحمان نے جارحانہ 102رن ک سنچری اننگز کھیلی لیکن اکے آوٹ ہونے کے بعد بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 47.2اوور میں 242رن کے اسکور پر سمٹ گئی۔