بنگلہ دیش کے روہنگیاپناہ گزین کیمپوں میں سیل فونس پر امتناع

   

Ferty9 Clinic

ڈھاکہ ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش ٹیلی کمیونکیشنس کے ضابطہ کار ادارہ نے تمام آپریٹرس کو جنوب مشرق کے وسیع و عریض علاقہ میں جہاں دور دور تک روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ پھیلے ہوئے ہیں ، سیل فون خدمات بند کردینے کی ہدایت کی ہے۔ ان کیمپوں میں ہزاروں روہنگیا پناہ گزین سکونت پذیر ہیں اور بنگلہ دیش کے ٹیلی ادارہ نے فون کے غیر قانونی استعمال اور سیکوریٹی خطر ات کا حوالہ دیتے ہوئے اس فیصلہ سے واقف کروایا۔ بنگلہ دیش ٹیلی کمیونکیشن ریگولیٹری کمیشن کے ترجمان ذاکر حسین خان نے کہا کہ آپریٹرس کو کہا گیا ہے کہ وہ اندرون 7یوم اس کم پر عمل آوری کا آغاز کریں۔ ’یہ فیصلہ قومی سلامتی وجوہات کی بناء پر کیا گیا ہے۔ یہ دیکھ کر ہم حیران رہ گئے کہ روہنگیا پناہ گزین غیر قانونی طورپر موبائیل فون استعمال کر رہے ہیں اور صورتحال کی سنگین کو ہم پوری طرح سمجھ نہیں سکے ہیں‘۔