بنگلہ دیش کے سابق اعلیٰ پولیس افسر کاانسانیت کیخلاف جرائم کا اعتراف

   

ڈھاکہ، 11 جولائی (یو این آئی) بنگلہ دیش میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری عبداللہ مامون نے گزشتہ سال مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کر لیا، جب کہ سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ پر بھی باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی۔ بنگلہ دیش کے سابق انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) نے گزشتہ سال مظاہروں کے خلاف کارروائی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کر لیا، جب کہ سابق وزیرِاعظم شیخ حسینہ پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی، استغاثہ کے مطابق یہ پیش رفت جمعرات کو مقدمے کی دوبارہ سماعت کے دوران سامنے آئی۔اقوام متحدہ کے مطابق، جولائی سے اگست 2024 کے دوران شیخ حسینہ کی حکومت کی جانب سے طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کو کچلنے کی کوشش کے دوران تقریباً ایک ہزار 400افراد ہلاک ہوئے ۔بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل حسینہ کی معزول حکومت اور ان کی اب ممنوعہ جماعت عوامی لیگ سے وابستہ سابق اعلیٰ حکام کے خلاف مقدمات چلا رہی ہے ۔چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق آئی جی پی چوہدری عبداللہ مامون نے انسانیت کے خلاف جرائم کا اعتراف کر لیا ہے ۔تاج الاسلام کے مطابق، مامون نے عدالت کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہیکہ وہ جولائی اور اگست کی بغاوت کے دوران کیے گئے جرائم کے بارے میں اپنی تمام معلومات فراہم کریں گے ۔عدالت نے مامون کی سیکیورٹی کیلئے علیحدہ رہائش کی منظوری بھی دے دی ہے۔ جمعرات کو ٹریبیونل نے حسینہ اور ان کے وزیرِ داخلہ اسد الزمان خان کمال کے خلاف الزامات ختم کرنے کی وکلا کی درخواست مسترد کردی۔دونوں پر اسی مقدمے میں باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

واٹس ایپ کالز کیلئے ایک دلچسپ فیچر کا اضافہ
واشنگٹن، 11 جولائی (یو این آئی) واٹس ایپ کی جانب سے مسلسل نئے فیچرز پر کام کیا جاتا ہے تاکہ صارفین کو زیادہ بہتر تجربہ فراہم کیا جاسکے ۔اب میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ پلیٹ فارم میں کالز کے حوالے سے ایک نئے فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے ۔اس فیچر کے ذریعے صارفین وائس اور ویڈیوز کالز پر ایموجیز کے ذریعے جذبات کا اظہار کرسکیں گے ۔اس طرح کا ری ایکشن فیچر ابھی ٹیکسٹ یا وائس میسجز کیلئے دستیاب ہے۔ واٹس ایپ کی جانب سے ایموجی ری ایکشن فیچر کو اب کالز تک توسیع دی جا رہی ہے ۔درحقیقت صارفین اس فیچر کے تحت کالز کے دوران کسی بھی قسم کے ایموجی کو استعمال کرکے اپنے جذبات کا اظہار کرسکیں گے ۔ابھی یہ فیچر واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں نظر آیا ہے اور وہاں بھی محدود افراد کو دستیاب ہے ۔صارفین کی جانب سے کالز کے دوران جو ایموجیز استعمال کیے جائیں گے ان کیلئے ایک ریسنٹ یوز ری ایکشنز کا سیکشن موجود ہوگا جس سے صارفین کیلئے یہ جاننا آسان ہو جائے گا کہ وہ پہلے کونسے ایموجیز استعمال کرچکے ہیں۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی واٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے تو یہ کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوگا، ابھی یہ کہنا ممکن نہیں۔