بنگلہ دیش کے سابق فوجی ڈکٹیٹر اِرشاد کا انتقال

   

ڈھاکہ /14 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کے سابق فوجی ڈکٹیٹر حسین محمد اِرشاد کا اتوار کے دن بڑھاپے سے مربوط امراض کی وجہ سے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ وہ 91 سال کے تھے اور ان کے ورثاء میں شریک زندگی روشن اِرشاد ایک لڑکا جس کی دوسری شادی ٹوٹ چوکی ہے اور دیگر دو متبنٰی فرزند ہیں ۔ سابق صدر نے آج صبح 7.45 منٹ پر اپنی آخری سانس لی وہ مسنوعی آلات پر تھے ۔ قبل ازیں وہ اپنی آنکھوں کے ذریعہ ردعمل ظاہر کر رہے تھے لیکن اب پلکے جھپکانے سے بھی خاصر تھے ۔