کراچی ۔ 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں بنگلہ دیش کا سیکیورٹی وفد انتظامات اور صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کراچی پہنچ گیا۔ سری لنکا کے کامیاب دورہ پاکستان کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کی مستقل واپسی کی راہ ہموار ہونے لگی ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کی میزبانی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ پاکستان میں مجوزہ سیریز کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد آج کراچی پہنچ گیا۔ بنگلہ دیش کے 4 رکنی سیکیورٹی وفد میں میں کرنل عتیق الزماں، کمانڈر رحیم حسین، محمد شریف اور راسل رانا شامل ہیں۔