نئی دہلی: انڈین انجینئرنگ ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ای ای پی سی انڈیا) کے چیئرمین ارون کمار گاروڈیا نے بنگلہ دیش میں جاری سیاسی پیش رفت کو ہندوستانی انجینئرنگ برآمد کنندگان کیلئے اہم تشویش کا معاملہ قرار دیا ہے ۔ای ای پی سی نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال حالات کو مزید خراب کر سکتی ہے اور ہندوستان کی انجینئرنگ برآمدات کو متاثر کر سکتی ہے ۔ گاروڈیا نے منگل کو ایک بیان میں کہاکہ بنگلہ دیش ہندوستانی انجینئرنگ مصنوعات کیلئے سرفہرست بازاروں میں سے ایک ہے اور جنوبی ایشیا میں ہمارے سب سے بڑے تجارتی پارٹنر کے طور پر، بنگلہ دیش میں استحکام تجارتی تعلقات کو برقرار رکھنے اور بڑھانے کیلئے اہم ہے ۔