بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کی مودی سے ملاقات

   

نئی دہلی، 7 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر اے کے عبدالمومن نے آج یہاں وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ڈاکٹر مومن کو وزیر خارجہ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ ان کی اچھی پہل ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کے لئے ہندوستان کو منتخب کیا۔ ڈاکٹر مومن نے وزیر اعظم کو دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔مسٹر مودی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات میں ایک نیاباب قائم ہواہے ۔ بنگلہ دیش کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کی نئی میعاد میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں گرمی برقرار رہے گی ۔