بنگلہ دیش کے وزیر کا انتقال

   

ڈھاکہ، 4 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے پبلک ایڈمنسٹریشن کے وزیر اور بنگلہ دیش عوامی لیگ کے سابق جنرل سکریٹری اور ممبر پارلیمنٹ سید اشرف الاسلام کا آج بینکاک کے ایک ہاسپٹل میں انتقال ہو گیا۔ وہ 68 سال کے تھے ۔ وہ کافی عرصے سے پھیپھڑے کے کینسر میں مبتلا تھے ۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے بومرن گراڈ ہاسپٹل میں 9:45 بجے آخری سانس لی۔ پسماندگان میں ایک بیٹی ہے ۔