ڈھاکہ ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سریندر کمار سنہا کو بنگلہ دیش کے سابق چیف جسٹس اور اس عہدہ پر فائز ہونے والے پہلے ہندو ہیں، ان پر انسداد رشوت ستانی کمیشن میں تقریباً دو سال قبل 475,000 امریکی ڈالر کی غیرقانونی رقمی لین دین میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ وہ تب ملک سے باہر گئے تھے اور انہوں نے کہا تھا کہ انہیں مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔ اخبار ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق اینٹی کرپشن کمیشن نے گذشتہ روز 10 دیگر افراد کے ساتھ سریندر سنہا پر بھی الزام عائد کیا کہ وہ 2016ء میں فارمرس بینک سے رقم غیرقانونی طور پر منتقل کرنے میں شامل ہوئے۔
