ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے مشیر پروفیسر آصف نذر نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن کے مستعفی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا استعفیٰ وزارت قانون کو بھیجوا دیا گیا ہے، اسے بلا تاخیر صدرِ مملکت کو بھی بھجوا دیا جائے گا تاکہ ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔ ان کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ اپیلٹ ڈویڑن کے پانچ ججز کے بھی مستعفی ہوسکتے ہیں۔ خیال رہے کہ بنگلہ دیشی طلبا کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ آج شام تک صدر شہاب الدین سے مشاورت کے بعد باضابطہ قدم اٹھائیں گے۔